ایشیا کپ ہینڈ شیک تنازع شدت اختیار کر گیا

لاہور (سپورٹس نیوز) ایشیا کپ میں “ہینڈ شیک تنازع” پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر آئی سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔پی سی بی نے اپنے جوابی خط میں سخت مقف اپناتے ہوئے آئی سی سی کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے جس میں میچ ریفری کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط میں مقف اختیار کیا ہے کہ اینڈی پائیکرافٹ کی نگرانی میں میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے آئی سی سی کی انکوائری کو رسمی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تمام پہلوں کا جائزہ لیا گیا اور نہ ہی متعلقہ افراد سے رابطہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تمام تحفظات دور ہونے کے بعد ہی وہ میچ کھیلنے پر رضامند ہوگا اور فی الحال آئی سی سی کے پاس اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ادھر بھارتی میڈیا بھی دعوی کر چکا ہے کہ پاکستان کے میچز سے اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹایا جا رہا ہے اور جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں