23ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے

بنوں (نامہ نگار) بنوں کے گائوں خوجڑی کے 23ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22افراد تاحال لاپتہ ہیں۔بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہیہیں ، انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں