زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مزید20طلبہ نے PHDکی ڈگری حاصل کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مزید 20 طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہیں جس سے یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کلب کی تعداد 2,542 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بنیش سرور خاں، زائمہ یٰسین ، محمد عثمان ، زین العابدین، عبداللہ سالک، سنٹر آف ایگریکلچرل بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی سے محمد نثار انجم، شعبہ پلانٹ پیتھالوجی سے شہلا ریاض، شعبہ سٹرکچر اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ سے عمران شوکت، شعبہ باٹنی سے حافظہ اقراء الماس، شعبہ انٹومالوجی سے محمد عمیر گلزار، انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز سے طاہرہ نسیم، شعبہ پیتھالوجی سے عاصم سلطان، شعبہ باٹنی سے فیاض احمد، شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس سے ارباب حسن، شعبہ پلانٹ پیتھالوجی سے آمنہ ارشد، شعبہ زوالوجی، وائلڈ لائف اور فشریز سے محمد نوید، محمد عاطف علی ، مینا جمیل ، شعبہ ایگرانومی سے محمد سجاد اور شعبہ باٹنی سے انعم جاوید نے ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری کے لیے حتمی امتحان پاس کر لیا ہے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کیو ایس رینکنگ کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو زراعت اور جنگلات کے شعبے میں دنیا بھر کی 34 ویں بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ یہ برصغیر کا سب سے قدیم زرعی ادارہ ہے جو 1906ء سے معیاری تعلیم اور تحقیقی کام فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں