سیلاب متاثرین میں فوڈ یپکج ،پانی تقسیم کیا جا رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الخدمت و ویمن ٹرسٹ رضاکاروں نے سیلاب متاثرہ خاندانوں ، خواتین اور بچوں کے لیے امدادی سامان ضلعی صدر ثمینہ پرویز،رخسانہ یونس اورذمہ داران کی نگرانی میں پیکنگ کا کام متاثرین سیلاب خواتین کیلئے روانہ کیا۔پیک کردہ سامان میں سیلاب زدہ خاندانوں اور بچوں کے لیے راشن اور خواتین کے لیے ہائی جین اور ڈگنٹی کٹس موجود ہیں۔ سیلاب کے دوران الخدمت ویمن رضاکار مسلسل سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کے لیے مصروف عمل ہیں۔اس موقع پر ضلعی صدر ثمینہ پرویز نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن ملک کے اندر اور بین الا قوامی سطح پر انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں الخدمت کے موبائل ہیلتھ یونٹ (منی ہسپتال) کے علاوہ چار میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اب تکہزاروں مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔ لاکھوں افراد میں پکا پکایا کھانا، خاندانوں میں فوڈ پیکجز اور صاف پانی کی بوتلیں تقسیم کی جاچکی ہیں تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں بنیادی سہولتوں سے محروم نہ رہیں۔ثمینہ پرویز نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں فوری مدد کی ضرورت ہے، الخدمت کی ریسکیو و ریلیف ٹیمیں دن رات متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں اور ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کو اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن پاکستان ان تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے مخیر حضرات اور اہل خیر سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کریں۔ الخدمت وومن ٹرسٹ حسبِ روایت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں