ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کو لگام ڈالی جائے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) تاجر رہنما شیخ محمد ہارون نے کہا کہ ذخیر ہ اندوز اور ناجائز منافع خور ما فیا کی بے لگامی نے آٹے اور چینی کی قیمتوں کو پر لگا دئے ہیںآٹے کی قیمت00 18 روپے فی من سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے کسان اور کاشتکار کا تو کوئی فائدہ نہیں ہوا قیمت بڑھانے سے مڈل مین اور فلور ملوں کے ایجنٹوں سمیت بلیک مافیا کے بروکروں کو جان بجھ کر فائدہ پہنچایا گیا جس کا تمام تر بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر مارکیٹ میں کریک ڈائون کے نتیجے میں گندم کی قیمت میں کمی آ گئی صوبے میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 700 روپے فی من تک کمی دیکھی گئی ہے ۔جبکہ دوسری جانب پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث پشاور سمیت خیبر پختونخوا ہ میں 83 فیصد فلور ملز بند ہوگئیں جس سے صوبے میں آٹے کی شدید قلت اور قیمتیں بڑھنے کے خدشات پید ا ہو گئے ہیں۔تاجر رہنما شیخ محمد ہارون نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سخت احکامات کے بعد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور کئی ہزار بوریاں گندم برآمد کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سخت کریک ڈائون کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں کی اوپن مارکیٹوںمیں گندم 4000 سے گر کر 3300سے3500 روپے فی من ہو گئی ہے ۔۔فلور ملز مالکان کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا ہ میں کل فلور ملز کی تعداد 288 ہے، پنجاب سے گندم کی سپلائی کی بندش کے بعد 83 فیصد ملز بند کردی گئی ہیں اور صوبے میں صرف 50 فلور ملز کام کر رہی ہیں۔فلور ملز کی بند ش سے آٹے کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور آٹے کی قلت کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں