27سالہ نوجوان کشتی سے گر کر دریائے راوی میں ڈوب گیا

ماموں کانجن(نامہ نگار)27سالہ نوجوان کشتی سے گر کر دریائے راوی میں ڈوب گیا ، ریسکیو ٹیموں نے نوجوان کی تلاش شروع کردی ۔ بتایا گیا ہے کہ ماموں کانجن کے علاقہ دریار پیر صلاح الدین موضع حکیم کے کاٹھیے کے قریب 27سالہ نوجوان رشید احمد ولد نصیر اچانک کشتی سے گر کر دریائے راوی میں ڈوب گیا نوجوان ساہیوال کے علاقہ سے کشتی میں سوار ہوکر اپنے رشتے داروں کے ہاں دربار صلا ح الدین آریا تھا کہ اچانک مرگی کا دورہ پڑھنے سیدربار میں گرگیانوجوان کے ہاتھ میں قرآن پاک بھی پکڑاہوا تھا جو کشتی میں محفوظ رہا ریسکیو ٹیموں نے دریا ئے راوی میں گرنے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی تاحال تلاش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں