اسرائیل قطر پر حملہ کر کے قوانین کی تمام حدیں پار کر چکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد ، چیئر مین مرزااشرف مغل اور سینئر تاجر رہنمائو ں نے قطر پراسرائیلی حملہ کو بین الاقوا می قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسکی شدید کی مذ مت کرتے ہوئے دوحہ میں عرب اور اسلامی ملکوں کی کانفرنس میں خطاب کے دوران وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے پاکستان او ر پاکستانی قوم کی طرف سے قطر اوراسکی خود مختاری کی حمایت کوقوم کی امنگوں کاعکاس قراردیا انہوں نے کہا کہ ظلم اور قانون کی تمام حدیں عبور کرنے پرمسلم امہ کواسرائیل کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ منوانہ ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں