ملک کا کسان آج بھی بدترین معاشی بحران کا شکار ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر این اے 100 سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کر نے والوں کو ناجانے کب خد ا کا خوف آئے گا جو متاثرین سیلاب کے لئے آسانیاںپیدا کرنے کی بجائے خود ساختہ مہنگائی کو طول دے رہے ہیںصوبائی حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر تنگ دست عوام اور سیلاب سے متاثر کسانوں و کاشتکاروں کا تماشا دیکھ رہی ہے ملک کا کسان اور کاشت کار آج بدترین معاشی بحران کا شکار ہے تباہ کن قدرتی آفات اورسیلاب کی بے رحم لہروں کی تباہ کاریوں کے بعد ناجائز منافع خوری نے عوام اور کسانوں کاشت کاروں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے متاثرین سیلاب بد ترین مہنگائی کے ہوگئے شکار انتظامیہ کی نااہلی نے لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے رکھی ہیوفاقی وصوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر کسانوں کا تماشا دیکھ رہی ہیپیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر این اے 100 سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ کبھی آٹا چینی مہنگی کبھی گھریلو اشیاء خوردونوش کی ہر چیز مہنگی تو کبھی ادویات مہنگی آخر عوام کی اس مہنگائی سے جان کب آزاد ہوگی ملک کی زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے زرعی ملک کا کسان اشرافیہ اور مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور کاشت کاروں کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ،جس کی عوام فیصل آباد اور پاکستان پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں