مرکزی انجمن تاجران جڑانوالہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوا دیا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ مرکزی انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی راشن بیگ روانہ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن جڑانوالہ کی جانب سے امدادی سامان کے 100راشن بیگز سیلاب زدگان کیلئے روانہ کر دیئے ہیں۔صدر کریانہ ایسوی ایشن حاجی امجد عطاری،جنرل سیکرٹری میاں وقاص خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں تاجر اپنے سیلاب زدہ متاثر بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں سیلاب زدگان ہمار ے پاکستانی بھائی ہیں بھائیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا جاتا پورے پاکستان کے تاجر سیلاب زدگان کے ساتھ ہے یہ راشن بیگ مختلف علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گئے ہمیں سیلاب زدگان کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ شیخ اشرف مونگا، سینئر نائب صدر حاجی عبدالرزاق فنانس سیکرٹری شیخ اکبر گوشی،ملک خالد رشید کشمیر والے،ملک یاسر رضا ٹیپو اعوان،حاجی نصراللہ،شیخ صفدر، حاجی عمران،شیخ رضوان،ملک عمران خالد،فیاض لاثانی، شیخ محمد اظہر و دیگر تاجران نے شرکت کی اور اپنے تعاون کی یقین داہانی کروائی اور اعادہ کیا کہ اپنے سیلاب زدگان بھائیوں کی بحالی تک امداد جاری رکھے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں