کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57ہزار 302پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 56ہزار 177پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




