61ویں سالانہ سیرت شافع محشرۖ کانفرنس25ستمبر کو سمندری میں ہوگی

سمندری (بیورو چیف )مر کزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس و انجمن اہلحد یث نہر بازار سمندری کے زیر اہتمام فقید المثال 61 ویں سالانہ سیرت شافع محشرۖ کانفرنس 25 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشا فاروق اعظم گھنٹہ گھر چوک سمندری میں منعقد ہو گی ان خیالا ت کا اظہار انجمن اہلحدیث نہر بازار سمندری کے امیر چوہدری عمرحیات، ناظم نشرو اشاعت و سٹی امیر مر کزیہ سمندری مرزا محمد سعود، اور عظیم سکالر مولا نا عبدالشکور لدھیانوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے بتا یا کہ25ستمبر بروز جمعر ا ت بعد نماز عشا فاروق اعظم گھنٹہ گھر چوک سمندری میں منعقد ہونیوالی تاریخ ساز فقید المثال 61ویں سالانہ سیرت شافع محشرۖ کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ کانفرنس میں مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نامور علما کرام خصوصی خطاب کریں کے کانفرنس میں حسب روائت ماں بہنوں کیلئے الگ پردے کا انتظام ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں