محفل میلاد مصطفی ۖجامع مسجد چوک جھال خانوآنہ آج ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی سی سی 72 کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج بعد از نماز عشاء مرکزی جامع مسجد چوک جھال خانوآنہ میںہوگی’ محفل میلاد عشاء کی نماز کے فوری بعد شروع ہو گی اور رات 11 بجے دعا ہو جائے گی’ آرگنائزر رانا عبدالحسیب ٹیپو کے مطابق محفل میلاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں’ شرکت کرنے والے پابندی وقت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وقت مقررہ پر تشریف لائیں’ محفل میلاد کی صدارت سید محمد ابراہیم حسن شاہ فرمائیں گے’ خصوصی خطاب محمد وسیم شوکت سیفی کا ہو گا’ نقابت کے فرائض محمد خاور عظیم سچا نگینہ ادا کریں گے’ مرکزی میلاد کمیٹی سی سی 72 کے عہدیداران قمرشہزاد ٹیپو’ محمد اظہر بشیر’ حاجی محمد اسلم ملک’ حاجی محمد تفسیر صابر’ حاجی عبداللطیف کے مطابق شہر بھر کے نامور نعت خواں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں