ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم،معصوم بچی جاں بحق،2افراد زخمی

چنیوٹ (نامہ نگار)بھوانہ امین پور روڈ چک نمبر 151کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سا ئیکل میں خوفناک تصادم ، جس کے نتیجے میں ایک معصو م بچی جان کی بازی ہار گئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق حادثے میں 3سالہ عائشہ فاطمہ دختر محمد صدیق موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ زخمیوں میں 20سالہ آمنہ بی بی دختر حبیب اللہ اور 30سالہ مجید خان ولد منظور حسین شامل ہیں ۔ ریسکیو1122ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق بچی کی نعش ورثا کے حوالے کر دی، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں