سیلاب سے بچائو کیلئے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ مستقبل میں سیلاب سے بچائو کے لیے ڈیم بنانے کی ضرور ت ہے جبکہ نئی نہروں کی فوری منصوبہ بندی شروع کی جائے تاکہ سیلاب کے دنوں میں پانی کا رخ ان علاقوں کی جا نب موڑا جا سکے جن کو پانی کی ضرورت ہو۔ان کاکہناتھاکہ اگلے سال بارشوں اور سیلاب کی آمد میں 27 فیصد اضافہ متوقع ہیآج نہریں ہوتیں تو پانی کا رخ موڑا جا سکتا تھا۔ہماری غفلت کی وجہ سے زرعی شعبے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 30 دن ہے جبکہ بھارت کے پاس 124دن کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کو اپنی ترجیحات تبدیل کرنا پڑیں گی، یہ حقیقت ہے کہ کئی برسوں سے صوبائی سطح پر آبی ذخائر پر کوئی کام نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ چاول، گنا اور مکئی کی فصل وسطی پنجاب میں ختم ہو گئی ہے، چاول اور گندم کو ملکی ضروریات پورا کرنے کے لیے درآمد کرنا پڑے گی، جس سے مہنگائی کا شدید خدشہ ہے۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہونے والے کسانوں اورعوام لوگوں کو 6ماہ تک مفت بجلی فراہم کرنے اورروزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں ریلیف دینے کابھی مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں