روٹری کلب آف لائلپور نے پارکوں کی خوبصورتی کا بیڑہ اٹھا لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف لائلپور نے فیصل آباد کے پارکوں کی خوبصورتی کا بیڑا اٹھا لیا’ پارکوں اور باغات کو خوبصورت کرنے کیلئے بیوٹی فکیشن کمیونٹی سروس پراجیکٹ لائونچ کر دیا ‘ اس سلسلہ میں باغ جناح اور ڈی گرائونڈ پارک میں وزیٹرز کیلئے خوبصورت بنچ لگانے کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نامزدصدر فاروق یوسف تھے’ تقریب میں روٹری کلب آف لائل پور کے صدر شبیر احمد ‘ سیکرٹری علی مرتضیٰ’ممبران رانا محمد سکندراعظم خاں’ ڈاکٹر اعجاز احمد نثار’ حافظ راشد محمود’ میاں عبدالوحید’ خرم نواز صدیقی’ انجینئر بابر شہزاد’ منیب الرحمن’ جنید محمود بیگ’ حافظ آصف ‘رانا اکرام اللہ خاں’ رانا احسان نے شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی فاروق یوسف’ روٹری کلب آف لائل پور کے صدر شبیر احمد ‘ سیکرٹری علی مرتضیٰ’ رانا سکندراعظم خاں و دیگر ممبران نے کہا کہ وزیٹرز ان پارکوں میں سیر کیلئے آتے ہیں مگر ان کیلئے بیٹھنے کیلئے کوئی مناسب انتظام نہیں تھا’ روٹری کلب آف لائلپور نے ان وزیٹرز کیلئے خوبصورت بنچوں کو انتظام کر دیا ہے تاکہ وہ ان پر بیٹھ سکیں’انہوں نے کہا کہ روٹری کلب آف لائل پورعوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے’ گذشتہ دنوں ہم نے عوام الناس کی سیفٹی کیلئے فری ہیلمٹ تقسیم کئے جنہیں عوام کی طرف سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی’ اس کے علاوہ ہم سب انسانیت کی ویلفیئر کیلئے مختلف پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں جن میں ماہانہ کیش ڈونیشن پراجیکٹ’ سکولوںمیں آئی سکریننگ’ فری نظر کی عینکوں اور سٹیشنری کی تقسیم’ شجرکاری’ مبارک بشیر فری ڈسپنسری ملت روڈ’ پرماننٹ ماہانہ میڈیسن ڈسٹری بیوشن’ آئی گلاسز ڈسٹری بیوشن’ فوڈ ڈسٹری بیوشن فیصل مرکز نابینا’ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ’ غریب اور مستحقین کے گھروں میں راشن کی تقسیم’ہیپا ٹائٹس اورشوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہمی قابل ذکر پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ ہمارا جذبہ نیک ہے’ خلق خدا کیلئے آسانیاں پیدا کرنے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور جیسے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہو گئی وہ فلاح پا گیا’ اس موقع روٹری کلب آف لائل پور کے عہدیداروں نے اپنے ہاتھوں سے ڈی گرائونڈ پارک اور باغ جناح میں خوبصورت بنچ لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں