4کروڑ 6لاکھ بہبود فنڈز جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی بہبود بورڈ فیصل آباد میں تعلیمی وظائف شادی گرانٹ اور کفن دفن گرانٹ کی1734درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے 4کروڑ 6لاکھ 30ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔تفصیل کے مطابق تعلیمی وظائف کی 1296 درخواستوں پر 2 کروڑ 5 لاکھ 15 ہزار روپے، شادی گرانٹ کی 241 درخواستوں پر ایک کروڑ32 لاکھ 55 ہزار روپے اور کفن دفن گرانٹ کی 197 درخواستوں پر 68 لاکھ 60 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زینب جہانداد نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ضلعی بہبود فنڈ بورڈ فیصل آباد کی طرف سے سرکاری ملازمین کی ایجوکیشنل سکالرشپ، میرج وڈیتھ گرانٹس کی درخواستوں کو انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید کی زیر نگرانی مکمل درخواستوں کی ہر لحاظ سے چھان بین کے بعد منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔مذکورہ رقوم درخواست گزاروں کے بینک اکانٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ مزید براں ماہانہ امداد کی37 فریش کیسز بھی منظور کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں