گھریلو جھگڑے پر مشتعل شخص نے باپ اور بیوی کو قتل،بیٹی کو زخمی کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 50 ج ب بوڑے وال میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل نوجوان نے فائرنگ کر کے باپ’ بیوی کو قتل جبکہ بیٹی کو بری طرح زخمی کر دیا، دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے افسران اور نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی’ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 ج ب بوڑے وال کے رہائشی سجاد نے گھریلو جھگڑوں کی بناء پر علی الصبح فائرنگ کر کے اپنے والد 65سالہ غلام فرید ولد اسماعیل’ 35سالہ اہلیہ شازیہ بی بی اور 13سالہ بیٹی طیبہ کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا اور خون کی ہولی کھیلنے کے بعد ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران’ ایس ایچ او اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی تو غلام فرید اور شازیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے جبکہ خرم کی بیٹی طیبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں