وڈیرے کا اونٹنی پربیہمانہ تشدد’ ٹانگ توڑ دی

سکھر (نامہ نگار) سکھرکی تحصیل صالح پٹ میں با اثر و ڈیریکا کھیت میں گھسنے پر اونٹنی پر بد ترین تشدد ، وڈیرے نے اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا،اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اونٹنی پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر بے زبان اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے۔ اونٹنی مالک کے مطا بق زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کاسلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کو اونٹنی کا علاج کرانے کی ہدایت کردی۔ ادھر پولیس نے اونٹنی مالک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد 3 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں