پٹرولنگ پوسٹ کھرڑیانوالہ کا انچارج اور محرر معطل

جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی نصر اللہ خان نے پٹرولنگ پوسٹ کھرڑیانوالہ کا سرپرائز وزٹ کیا اور غیر حاضری پر انچارج اور محرر کو معطل کر دیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال کی جانب سے دوران ڈیوٹی غیر حاضری پر پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ نصر اللہ خان نے اچانک پٹرولنگ پوسٹ کھرڑیانوالہ کا دورہ کیا وزٹ کے دوران پوسٹ انچارج و محرر غیر حاضر نکلے جس پر کم پوسٹ انچارج محمد شریف اور محرر کانسٹیبل تصدق حسین کو معطل کر دیا گیا جبکہ غیر حاضری اور ڈیوٹی میں غفلت پر انکوائری کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے ایس ایس پی پٹرولنگ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی سے غیر حاضری برداشت نہیں کی جائیگی عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سرانجام دیں بصورتِ دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں