انٹرنیشنل کرکٹ فیصل آباد میں واپس آنا شہریوں کیلئے بہت بڑا یونٹ ہے،ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر سوشل میڈیا جرنلسٹس فورم کے صدر میاں منور اقبال کی کابینہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر سے ملاقات۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں بارے آگاہ کیا اور نومبر میں ہونے والی پاکستان ساتھ افریقہ کرکٹ سیریز بارے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ فیصل آباد میں واپس آنا شہریوں کیلئے ایک بہت بڑا ایونٹ ہے جس کیلئے شہریوں کو آگاہ کرنا اور اس ایونٹ کو کامیاب کروانے میں مین اسٹریم میڈیا کیساتھ سوشل میڈیا جرنلسٹس فورم کے بھرپور ساتھ کی ضرورت ہے اس موقع پر صدر میاں منور اقبال نے ڈپٹی کمشنر کو شہر کی ترقی اور انٹرنیشنل کرکٹ کے اس ایونٹ کی بھرپور کوریج کی یقین دہانی کروائی سنئیر نائب صدر بلال ڈوگر کی جانب سے بھی ڈپٹی کمشنر کے اقدامات اور شہر کی ترقی سے متعلق منصوبوں کو سراہا اس موقع پر سیکرٹری اورنگزیب ملک نے شہر ڈمپرز کی وجہ سے ہونیوالے حادثات بارے آگاہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے ایکشن لینے کی بھی اپیل کی نائب صدر حنان بخاری نے شہر میں عوامی سطح کے ایونٹس کو بھرپور انداز میں کروانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے سامنے تجاویز پیش کی اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی تجویز دی جس کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سراہا گیا جوائنٹ سیکرٹری یوسف چیمہ کی جانب سے سموگ اور ڈینگی کے بروقت تدارک کیلئے انتظامیہ سے کام تیز اور بروقت کرنے کی اپیل کی قمر مرزا کی جانب سے سیوریج کی پائپ لائنز کے باعث شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کی نشاندہی کی گئی جسے ڈپٹی کمشنر نے فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری فیضان خالد ایگزیکٹو ممبران معظم جٹ ، محمد امنان راجپوت، مزمل اشرف،میاں ارسلان، ابرار برکت اور دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں