450صنعتی مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کارڈزکی تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کے صنعتی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر محکمہ سوشل سیکیورٹی ایسٹ فیصل آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 450 صنعتی مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کارڈز تقسیم کیے گئے۔ یہ کارڈز پاکستان لیبر قومی موومنٹ اور لیگل ایڈ کلینک امن گھر فیصل آباد کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہیں۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی طارق فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر حمزہ اعوان، بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ ‘رب نواز وٹو مرکزی صدر پاکستان لیبر قومی موومنٹ’ محترمہ پروین لطیف انصاری اور آمنہ رزاق شامل تھیں۔سوشل سیکیورٹی کارڈ حاصل کرنے والے مزدوروں کا تعلق فیصل آباد کی مختلف معروف فیکٹریوں سے تھا، جن میں شامل ہیںکے اینڈ ایمز، فیشن اینڈ ٹرینڈ، صدیق اینڈ سنز، المکہ ایکسپورٹس، کلاش پرائیویٹ لمیٹڈ، جیگوار ٹیکسٹائل، بسم اللہ کلاتھنگ، A-Z اپیرل، وائڈ زون انٹرنیشنل، اور ابراہیم ٹیکسٹائل۔یہ کارڈز مزدوروں کو درج ذیل سہولیات فراہم کریں گے۔میرج گرانٹڈیتھ گرانٹ بچوں کے لیے اسکالرشپ علاج معالجے کی مفت سہولیات راشن کارڈز کی فراہمی تقریب میں رانا ریاض، اسد عمران، رانا ناظم، رانا عظیم، رانا عدیل شہزاد مغل اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں