سدھار اڈا جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 1جاں بحق ایک زخمی

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار اڈا جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق، ایک زخمی۔ تفصیلا ت کے مطابق سدھار اڈا جھنگ روڈ پر مزدا گاڑی کے یوٹرن لیتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 19 سا لہ محمد یاسین ولد صوبا خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 20سالہ محمد ساجد ولد کریم بخش شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کیا۔جاں بحق نوجوان کی میت ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ دونوں متاثرہ نوجوان چک نمبر 220 ج ب جھنگ کے رہائشی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں