نامعلوم افراد کی طرف سے زہر دینے سے تین بھینسیں ہلاک

گوجرہ ( نامہ نگار)نامعلو م افراد نے محنت کش کے مویشیو ں کو زہر دے دیا تین قیمتی بھینسیں ہلا ک ہو گئیں ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 154 گ ب ڈھوٹیا ں کے عبدالغفار نے اپنے مویشی حویلی میں باندھ رکھے تھے کہ اسکی غیر موجودگی میں کسی نامعلو م نے مویشیو ں کو زہر دے دیا جس کے نتیجہ میں اسکی تین قیمتی بھینسیں ہلا ک ہو گئیں محنت کش عبدالغفار نے اپنی مویشیو ں کو ویٹرنری ہسپتا ل پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے جہا ں پر ویٹرنری ڈاکٹر نے مویشیو ں کا پوسٹ ما رٹم کیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مصروف کا رروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں