مختلف واقعات میں دو بھائیوں سمیت6افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مشتعل افراد نے فائرنگ اور چھریوں کے وار کر کے دو بھائیوں سمیت 6افراد کو زخمی کر دیا،جھنگ بازار کے علاقہ بدر کالونی میں کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے کرایہ دار دو بھائیوں احمد اور احسن رضا کو سوٹے کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ محلہ اشرف آباد گلی نمبر9 میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کر کے شبیر ولد اکبر کو زخمی کر دیا، گھریلو جھگڑے پر 51 ج ب میں مشتعل ملزم حسنین نے اپنے بہنوئی محسن کو گولی مار کر لہولہان کر دیا۔ ڈھڈیوالا میں معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے سرفراز کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں ڈجکوٹ کے نواح 263 رب میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان عاقب وغیرہ نے فائرنگ کر کے ندیم کو زخمی کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں