گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (بیوروچیف) اوپن مارکیٹ میں گھی اور کھانا بنانے والے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافہ ہوا ہے اوپن مارکیٹ میں درجہ اول کے گھی اور آئل بنانے والی کمپنیوں نے قیمتیں 12روپے تک بڑھا دی ہیں۔ 16کلوگھی کی پیٹی کی قیمت میں 100روپے کا اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد 16کلو گھی کی پیٹی 8ہزار 550روپے کی ہوگئی ہے، جبکہ 5کلوآئل پیک 70روپے اضافے کے ساتھ 2ہزار 860روپے کا ہوگیا ہے ۔علاوہ ازیں ہول سیل میں گھی 535اور آئل 572روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہورہاہے جبکہ پرچون میں 10سے 15روپے فی کلو اورلٹر تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں