ڈی جی ISPRکا شاندار استقبال

راولپنڈی (بیوروچیف) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی کیڈٹ کالج پلندری کے طلبا اور اساتذہ سیخصوصی نشست، معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکا نے افواج پاکستان کوشاندار خراج تحسین پیش کیا۔پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی گفتگو اورعزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے، بطورذمہ دار شہری سوشل میڈیا کی خبروں پر تحقیق لازمی ہے۔شرکاء نے کہا کہ بھارت نیدوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسیہزیمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، بطور کشمیری ہمارا پختہ عزم ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔پاکستان اور کشمیر ایک ہیں انکو کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی ، قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے دفاعِ وطن کیلئے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو جاننے کاموقع ملا، کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔ہر طرح کی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کالج کے طلبا اور اساتذہ نے مدلل اور مفصل جوابات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں