غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی،مزید91فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں حملوں میں تیزی آگئی، مزید91سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بم باری کی جس میں بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہفتے کی صبح سے اب تک شہدا کی تعداد91سے زائد ہوگئیرپورٹ کے مطابق چند روز میں غزہ شہر سے ساڑھے 4 لاکھ فلسطینی جبری بیدخل کر دیے گئے ۔دوسری جانب حماس نے باقی رہ جانے والے 48یرغمالیوں کی الوداعی تصویر کے نام سے گروپ فوٹو جاری کر دیا۔ اسرائیل کے فوجی آپریشن کی توسیع پر حماس نے یرغمالیوں کی جانیں خطرے میں ہونے سے خبردار کر دیا تھا۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کو 6 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں