مال گاڑی کو حادثہ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کراچی (بیوروچیف) کراچی سے یوسف والا جانے والی مال گاڑی حادثے کاشکارہوگئی اور13بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں۔حادثہ جامشوروکے قریب مٹنگ اسٹیشن کے قریب پیش آیا،حادثے کیبعد اپ ٹریک مکمل طورپربندہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،کراچی سے پنجاب جانے والی 5سے زائد ٹرینوں کوبھی روک لیاگیا۔مال بردار ٹرین کوئلہ لیکر کراچی سے یوسف والا جا رہی تھی کہ حادثے کاشکارہوگئی،اس کے بعد کراچی سے پنجاب جانے والی قراقرم ایکسپریس، ملت ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،تیز گام، گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگیں گے، عملہ اور کرین طلب کرلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں