سیرتِ سید البشر کانفرنس آج جامع مسجد فردوس میں ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس فیصل آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان پانچویں سالانہ سیرتِ سید البشر کانفرنس آج مرخہ 21 ستمبر بروز اتوار بعد نمازِ عشا بیرون جامع مسجد فردوس الرحمن اہلحدیث گلنمبر 05 بازار نمبر 02 میں زیر سرپرستی مولانا محمد یوسف انور ، مولانا محمد سردار عابد اور حاجی جاوید اللہ رکھا ، زیر نگرانی قاری محمد اویس قرنی خطیب مسجد ھذا و قاری محمد سفیان سردار مدرس مسجد ھذا منعقد ہو گی ۔ خالد محمود اعظم آبادی کی پریس ریلیز کے مطابق کانفرنس سے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ، ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی ، سید سبطین شاہ نقوی ، مولانا محمد عمر صدیق ، قاری محمد حنیف ربانی ، قاری محمد بنیامین عابد ، قاری اسماعیل عتیق ، مولانا محمد حسین سردار ، حافظ فیصل افضل شیخ ، اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ محمد سلمان اعظم ، حافظ انعام الرحمن یزدانی ، مولانا شیخین توحیدی ، مولانا عمر فاروق شاکر ، مولانا زین العابدین علوی ، حافظ عبد الغفار مکی ، مولانا حبیب الرحمن مدنپوری ، پروفیسر محمد خالد سیف ، قاری محمد ارشد ، پروفیسر امین الرحمن ساجد ان کے علاوہ دیگر مقامی علما کرام ، قرا حضرات ، شعرا عظام و دیگر سیاسی وسماجی شخصیات شریک ہو گی ، علما کرام کانفرنس میں امام الانبیا علیہ السلام کی زندگی کے حالات و واقعات پر روشنی ڈالے گے کانفرنس ہر طرح کی انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے پاک ہو گی اور تمام مکاتب فکر کے درمیان اتفاق و اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کا سبب بنے گی ۔ ان شااللہ العزیز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں