29 برس بعد بھی میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتل سامنے نہ آ سکے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 107حفیظ انجم جنجوعہ نے کہا ہے کہ شہادتوں کی داستان بھٹو تیرا خاندان کی صدائیں صدیوں تک گونجتی رہیں گی شہید میر مرتضی بھٹو کا قتل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے المناک سانحہ ہے مگر افسوس یہ ہے کہ 29 برس بعد بی اج تک میر مرتضی بھٹو کے قاتل سامنے ائے اور نہ ہی کسی کو سزا ملی پیپلز پارٹی کتنی بار اقتدار میں ائی لیکن اپنی ہی خون کا انصاف نہ دلاسکے عوام پوچھنے پر مجبور ہیں اخر میر مرتضی بھٹو کے قاتلوں کو بچانے والے کون ہیں اور پیپلز پارٹی نے کیوں خاموشی اختیار کی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 107حفیظ انجم جنجوعہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا کے لیے بھٹو خاندان نے دلیری سے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے لیکن ملک کو ملت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنے شہید قائد عوام بھٹو کے نڈربیٹے میر مرتضی کی جمہوری جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید قائد عوام بھٹو بے نظیر اور میر مرتضی بھٹو کے مشن کی کامیابی کے لیے دن رات جد و جہد کریں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں