آئی جی پنجاب کا منشیات کے ڈیلرز و اسمگلرز کیخلاف آپریشن تیز کرنیکا حکم

لاہور (بیوروچیف) ڈرگ فری پنجاب مشن کے تحت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں، رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 73ہزار 850چھاپے مارے گئے، منشیات کے دھندے میں ملوث 45ہزار 298ملزمان گرفتار، مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے 25ہزار 633کلو گرام چرس،2381کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، سا تھ ہی 2500کلو گرام افیون، 6لاکھ 12ہزار 308لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ صوبائی دارلحکومت میں 9ہزار 107منشیات فروش گرفتار کیے گئے، منشیات فروشوں کے قبضہ سے 4317کلوگرام چرس، 496کلوگرام ہیروئن، 885 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ منشیات فروشوں سے 273کلوگرام افیون، 52ہزار 356لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں