ہونہار طالبہ اصفی ارشد کا اعزاز

سمندری (بیورو چیف)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے پہلے سالانہ امتحان2025 (HUMANITY GROUP)میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمندری کی ہونہار طالبہ ا صفی ارشد نے نمبر1106 لیکر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی گذشتہ روز منعقد ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں انہیں انعام سے نوازا گیااس موقع پر گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل ڈاکٹر عشرت افضل بھی موجود تھیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آصفی ارشد گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی پروفیسر مسز فرزانہ ارشد اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج (بوائز) سمندری کے پروفیسر محمد ارشد کی صاحبزادی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں