پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے اور اسے سراہتی ہے ۔ ان نیک خواہشات کا اظہار پا کستا ن فلاح پارٹی کے چیئرمین ایڈوو کیٹ محمد رمضان مغل، سینئر وائس چیئر مین سید آفتاب عظیم بخاری،سید راشد علی گردیزی سیکرٹری جنرل،شیخ محمد علی، چوہدری ضمیر گجر،صدر پنجاب شمالی قاضی عبدالصبور ہاشمی،جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی۔ محمد رفیق لودھی۔ سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا اورکہاکہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے لیے بلکہ پورے خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی کا موقف ہے کہ یہ معاہدہ صرف دو ممالک تک محدود نہ رہے بلکہ پوری اسلامی دنیا کے اتحاد اور تقویت کا ذریعہ بنے۔ پارٹی کو یقین ہے کہ ایسے اقدامات سے مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون، یکجہتی اور امن و ترقی کے مشترکہ وژن کو فروغ ملے گا۔ا فواج پاکستان کاحرمین شریفین کامحافظ بنناسعادت کی بات ہے۔ مسلمان ملکوں کا باہمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسلامی ممالک کے سربراہان سے مسئلہ کشمیر وفلسطین پرفعال کرداراداکرنے کی اپیل۔ پاکستان فلاح پارٹی کے رہنمائوں نے مزیدکہاکہ کہاکہ خطے اورپوری دنیامیں قیام امن،علاقائی سا لمیت کے تناظرمیں پاک سعودیہ دفاعی معاہدوں کاخیرمقدم کرتے ہیں معاہدے کے تحت ایک ملک کے خلاف جارحیت کودونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصورکیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں