دفاعی معاہدے سے پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ اور حارث علی وڑائچ نے کہاہے کہ سعودی پاکستان معاہد ے میں سب سے بڑااعزاز حرمین شر یفین کی حفاظت ہے ۔ اس معاہدے سے بھارت کی چیخیں نکل رہی ہیں ۔ اس وقت پورے بھارت میں صف ماتم بچھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے بعد پاکستان نے دنیا کو یہ باور کرا دیا ہے کہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو کس طرح سے ناکوں چنے چبوائے جا سکتے ہیں ۔ اس عظیم فتح نے پوری دنیا میں وطن عزیز کی دھاگ بٹھا دی ہے اور امریکہ صدر ٹرمپ بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عرب دنیا کو بھی اس بات کا احساس ہونے لگا ہے کہ اگر کوئی صیہونی طاقت کا مقابلہ کر سکتا ہے تو وہ واحد اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان ہے اور اس کا نتیجہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ ہے ۔ اس معاہدے کو دیکھ دیکھی دوسرے عرب ممالک بھی ایسے معاہدے کیلئے سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اس معاہدے سے بھارت کی چیخیں نکل رہی ہیں وہ دن دور نہیں جب کامیابیوں کو سمیٹتے ہوئے پاکستان ایشیاء ٹائیگر کے طور پر دنیا میں پہچانا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں