جمہوریت کی بقاء کیلئے بھٹو خاندان نے لہو کا نذرانہ پیش کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ جمہوریت کی بقا اور عوامی حکمرانی کے لیے بھٹو خاندان نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہے شہید قائد عوام بھٹو بے نظیر اور میر مرتضی بھٹو نے اپنی جانیں بچانے یا ذاتی مفاد کے لیے نہ سودے بازی کی اور نہ ہی ملک سے بھاگین لیگ اور نیازی کیا جانے جمہوریت اور قانون و آئین کی بالا دستی کے لیے وقت کے فرعونوں سے کیسے ٹکر لی جاتی ہے بدترین فوجی آمریتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،لیکن ریاستی اداروں کے خلاف کبھی کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کیا جیسے پی ٹی آئی نے نو مئی کو کیا ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیم کی جانب سے شہید میرمرتضی بھٹو کی 71ویں سالگرہ کے موقع پراپنے پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید قائد عوام بھٹو بے نظیر اور میر مرتضی بھٹو کے مشن کی کامیابی کے لیے دن رات جد و جہد کریں گے،کیونکہ شہید میر مرتضی بھٹو نے اپنی زندگی کے آخری سانس تک عوامی طاقت کی بحالی کی جنگ لڑی ہے، شہیدمیرمرتضی بھٹو کی عظمت کو سلام!بھٹو خاندان کا نام ملکی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گابھٹو خاندان کو ختم نبوت کے قانون کی بالادستی اور،پہلی اسلامی ایٹمی قوت کی بنیاد رکھنے کی سزا بھٹو خاندان کو سامراجی قوتوں نے فوجی امروں کے ذریعے دلائی اور جمہوریت کی حکمرانی کیلئے بد ترین مصائب و مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں