فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 68وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں’ رکشے اور بھاری مالیت کے مویشی چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ مائی دی جھگی کے رہائشی شاہد علی کی جواں سالہ بیٹی (ف) گھر سے سودا سلف بازار گئی واپس نہ آئی، نیو سول لائن کے منیر احمد نے بتایا کہ اوباش ملزم عمیر نے اسکی بیٹی (الف) اور جڑانوالہ کے علاقہ 240موڑ کے عدیل کی ہمشیرہ (آ) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ جبکہ انار کلی بازار کے قریب صوبیہ سے جھپٹا مار کر فون’ شبلی کالج 79موڑ کے قریب ذیشان رفیق سے سوا لاکھ روپے’ فون’ سلطان ٹائون کے حافظ حمزہ سے 1لاکھ روپے نقدی’ فونز’ علی گارڈن کے ذیشان سے 20ہزار’ فون’ 51 ج ب کے عمران صدیق سے نقدی’ فون چھین لیا’ 102ج ب کے علی شان کے ڈیرہ سے اڑھائی لاکھ کا سامان چوری’ ملت روڈ پر ظفر اقبال رضوی سے نقدی’ کشمیر چوک میں کاشف سے جھپٹا مار کر فون’ رمضان آباد کے علی رضا کی فیکٹری سے 7لاکھ 84ہزار کی نقدی’ قیمتی سامان چوری’ احمد آباد کی عائشہ خان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ جامعہ چشتیہ چوک کے قریب انور سے نقدی’ فون’ فیضان مدینہ چوک میں سلیم سے نقدی’ فون چھین لیا’ مدینہ ٹائون بنک موڑ کے قریب ریحان سے جھپٹا مار کر فون’ 235گ ب کے طاہر محمود سے نقدی’ فون’ 61 گ ب کے عنصر علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ 118 گ ب کے ضیاء الحق سے نقدی’ فون’ 356 گ ب کے احمد علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ جھال انڈرپاس کے قریب آصف سے 20ہزار’ فون’ پیراڈائز کالونی کے اعظم کی شاپ سے بھاری مالیت کا سامان’ 67 ج ب کے عبدالشکور سے نقدی’ فون’ 232رب کے شہباز مسیح سے 25ہزار’ فون’ 66 ج ب کے غلام محی الدین سے 30ہزار’ فون’ 58 ج ب کے بشیر احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 29 ج ب کے سید شاہزیب سے 80ہزار’ فون’ 55 ج ب کے فہد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی’ علامہ اقبال کالونی کے حیدر علی سے ڈیڑھ لاکھ چھین لیے’ 275ج ب کے آصف علی’ غلام غوث کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری’ شیراز ٹائون کے محمد عباس سے نقدی’ 79 گ ب کے شبیر حسین کی ڈھاری سے مویشی چوری’ 264رب کے ناصر کے گھر کے باہر سے بکرے چوری’ 405 گ ب کے ضیغم عباس سے 10ہزار’ فون’ 404 گ ب کے ظہور احمد سے سوا لاکھ’ فون چھین لیا’ قصبہ تاندلیانوالہ کے احسان علی کی دکان لوٹ لی’ 393 گ ب کے ابرار حسین کی حویلی سے مویشی’ 243 گ ب کے نواز سے 30ہزار’ فون’ 552 گ ب کے فیصل صالح کے ڈیرہ سے مویشی’ 413 گ ب کے آصف کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی لے اُڑے’ 463 گ ب کے رمضان کی چھت سے قیمتی کبوتر چوری’ 443 گ ب کے بشیر احمد سے نقدی’ فون’ 192گ ب کے محمد طفیل کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 202 گ ب کے فریاد کے ڈیرہ سے سامان اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں جھنگ بازار سے افضل ضیائ’ ضلع کچہری سے امجد صغیر’ بیرون چنیوٹ بازار سے عبدالمنیب’ صدر بازار کے شہباز’ نعمت آباد کے اکرام’ ستیانہ روڈ جھال سے محمد سمیع’ گلشن پارک سے شاہد’ ملت روڈ سے کاشف ارشاد’ لاری اڈا سے آصف مسیح’ نیا بازار جڑانوالہ کے جواد علی’ تحصیل کچہری جڑانوالہ سے عرفان’ جھنگ روڈ قبرستان سے فاروق’ جمال میرج ہال کے منیر احمد’ علامہ اقبال کالونی سے طاہر’ برکت پورہ کے سرفراز’ 70 ج ب کے مجاہد’ 79 ج ب کے گل زیب’ کریم ٹائون کے محمد طاہر’ ماموں کانجن سبزی منڈی سے توصیف اور دیگر سے موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




