پاک سعودیہ کا دفاعی معاہدہ نیک شگون ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ ونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے در میا ن ہونیوالا دفاعی معاہدہ نیک شگون حوصلے کاباعث اورسلامتی کاضامن ہے مسئلہ کشمیرحل کرنے کی راہیں بھی پنوار ہوں گی-ان کاکہناتھاکہ پاکستان سعودی عرب معاہدہ امت مسلمہ کا خواب اور مسلم ممالک کے ایک ہونے کا خواب تھا-سعودی عرب معاشی اور پاکستان ایٹمی طاقت اب دونوں کے ایک ہونے سیسپر پاور کے طور پر ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہپاکستان پر حملہ ہوگا تو یہ بھی سعودی عرب پر حملہ سمجھا جائے گامعاہدے میں دفاعی پیداوار بڑھانے سے متعلق بھی پیرا شامل ہے،فخر کی بات ہے کہ دیگر ممالک دفاع کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،معاہدے کے الفاظ ہیں کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب اور سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر تصور ہوگا۔انہوں نے کہا کہپاکستان کا موقف تھا کہ ہم جارحیت نہیں کر رہے بھارت نے حملہ کیا تو جواب دیا جائے گا، پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو پھر جو جواب دیا دنیا نے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس معاہدے پر کوئی اعتراض ہوگا یہ معاہدہ چین کے ساتھ بھی ہوسکتاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں