بلدیاتی نظام بنیادی مسائل کے حل کا ذریعہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ بلدیاتی نظام بنیادی مسائل کے حل کا ذریعہ ہے مگر پنجاب میں گزشتہ 10 برس سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے۔اختیارات اور مراعات پر قبضے کیلئے پنجاب کو بلدیاتی نظام سے محروم رکھا گیا ہے۔ جماعت اسلامی عوامی کمیٹیوں کے ذریعے بلدیاتی نظام کی کمی کو پورا کرے گی ۔سرکاری محکموں میں عام آدمی کے جائز مسائل کی شنوائی کو یقینی بنایا جائے گا۔عوامی کمیٹیاں ہرمحلے، گلی، تھانہ، کچہری، نوجوانوں اور بے روزگار افراد کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گی۔ المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں زونل امراء و جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سیاست اور ریاست کے نظام کو بحرانوں سے نجات کیلئے عوامی سطح پر بڑی تحریک اور عوامی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ملک بھر میںنئے شامل ہونے والے افراد پر مشتمل عوامی کمیٹیاںقائم کی جائیں گی ۔عوامی کمیٹیوں کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کیلئے گراس رُوٹ لیول سے ملک گیر منظم آواز بلند کی جائے گی،ممبرزعوامی کمیٹیاں مقامی مسائل کا حل عوام کے دروازے پر مہیا کریں گی۔ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوامی حقوقِ کی تحریک آگے بڑھے گی۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو موروثی سیاست، کرپشن اور ظلم کے نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے،پیٹر ول ڈالوانے پر لیوی ٹیکس کے ناکردہ گناہ کا جرمانہ ادا کرتے ہیں، عوام کا کتنا خون نچوڑا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں