الیکٹرک بسوں کے36روٹس ،سٹاپ ٹو سٹاپ20روپے کرایہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکٹرک بسیں فیصل آباد کے 36روٹس پر چلائی جائیں گی، سٹاپ ٹو سٹاپ 20روپے کرایہ ہو گا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست پروگرام ”گرین اینشی ایٹو” کے تحت شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ابتدائی طور پر 30الیکٹرک بسیں فیصل آباد پہنچ چکی ہیں جن کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 29ستمبر کو کریں گی۔ جس کے بعد یہ بسیں شہر میں رواں دواں ہو جائیں گی، الیکٹرک بسیں شہر کے 36روٹس پر چلائی جائیں گی۔ سٹاپ ٹو سٹاپ 20روپے کرایہ ہو گا، طلبہ’ معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو سفر کی مفت سہولت فراہم کی جائیگی۔ الیکٹرک بسوں سے شہر میں ٹریفک دبائو میں کمی اور فضائی آلودگی میں کمی آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں