فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 9مئی کے مقدمہ میں سزا یافتہ تحریک انصاف فیصل آباد یوتھ ونگ کے سابق ضلعی صدر نعمان طارق واہلہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ غلام محمد آباد پولیس نے نعمان طارق واہلہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے نومئی کیس میں 10سال قید پانے کی بناء پر گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔




