مچھروں کو خود سے دور رکھنے کا آسان طریقہ دریافت

ایمسٹرڈیم (مانیٹرنگ ڈیسک) مچھروں کو دنیا کا سب سے قاتل جاندار سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان کی پھیلائی ہوئی بیماریوں سے ہر سال لاکھوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ روزمرہ کی مصروفیات میں ان سے بچنا آسان نہیں ہوتا۔مگر اب سائنس دانوں نے اس کا آسان ترین طریقہ بتا دیا ہے۔اگر آپ مچھروں کو خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو سن سکرین کا استعمال مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ دلچسپ دعویٰ نیدرلینڈز میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔Radboud یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں نیدرلینڈز کے علاقے Biddinghuizen میں ہونے والے ایک میوزک فیسٹیول میں دلچسپ تجربہ کیا گیا۔فیسٹیول کے دوران مسلسل 3 دنوں تک شپنگ کنٹینرز کو لیبارٹریز کے طور پر استعمال کرکے فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو رضاکار بنایا گیا۔ان عارضی لیبارٹریز میں رضاکار اپنے ہاتھ شفاف acrylic کے ڈبوں کے اندر داخل کرتے، جن میں مچھروں کو قید کیا گیا تھا۔ جب مچھر انسانی مہک پر ردعمل ظاہر کرتے تو ایک کیمرے اور کمپیوٹر سسٹم کی مدد سے ان کیڑوں کی حرکات کو ریکارڈ کرکے یہ تجزیہ کیا جاتا کہ ہر فرد کی جانب ان کے بڑھنے کا سکور کیا ہے۔اس تحقیق میں 500 سے زائد رضاکاروں کو شامل کیا گیا اور کچھ افراد مچھروں کی زیادہ توجہ کا مرکز نہیں بنے، جبکہ کچھ کا خون انہوں نے فوری چوسنا شروع کر دیا۔تحقیق میں چند حیران کن وجوہات کو دریافت کیا گیا جو کسی فرد کو مچھروں کا پسندیدہ شکار بناتی ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو مچھروں کیلئے 44 فیصد زیادہ پرکشش ہوتے ہیں جو بیئر پینا پسند کرتے ہیں۔ اسی طرح لوگوں کے قریب سونے والے افراد بھی مچھروں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔البتہ تحقیق میں مچھروں کو دور رکھنے کا آسان طریقہ بھی دریافت کیا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد سن سکرین استعمال کرتے ہیں، ان میں مچھر زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کرتے۔محققین نے بتایا کہ سن سکرین استعمال کرنے والے افراد پر مچھروں کے حملوں میں 50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ تحقیق کے نتائج کسی حد تک محدود ہیں کیونکہ اس میں زیادہ تر نوجوان افراد شامل تھے، تو نتائج کا اطلاق تمام افراد پر نہیں ہوسکتا۔مگر ان کا کہنا تھا کہ تحقیق سے ہمیں مچھروں کے رویوں کا تجزیہ کرنے میں مدد ملی اور یہ بھی علم ہوا کہ کونسے افراد میں مچھروں کے لیے مقناطیس ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں