حارث رئوف کا 0-6کا اشارہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

دبئی (سپورٹس نیوز) حارث رئوف کا بھارتی شائقین کو 0-6کا نشان دکھانے کا عمل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پاک بھارت میچ کے دوران باونڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولرحارث روف کو بھارتی تماشائیوں نے ہوٹ کیا،اس ہوٹ کے جواب میں حارث روف نے ہاتھ کے اشارے میں بھارتی رافیل جنگی جہاز گرائے جانے کی نقل اتاری۔ گرائونڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوں نے بھی اس موقعے پر رافیل رافیل کے نعرے لگائے،جس کے بعد حارث رئوف کا یہ عمل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔اسی پر وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہاحارث رئوف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں کہ ہم کھیل تو نہیں جیت سکے لیکن جنگ میں جیت گئے۔حارث کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں