برکت علی شاہ کے عرس کی تقریبات

سمندری (بیورو چیف) نواحی گائوں چک نمبر 477گ ب کوٹ شریف میں عظیم صوفی بزرگ پیر سید برکت علی شاہ رحم اللہ علیہ کے 78 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ کوٹ شریف پیر سید اشفاق محی الدین شاہ عرس کی میزبانی کر رہے ہیں نمازِ عصر کے بعد چادر پوشی کی تقریب منعقد کی گئی اور ختم شریف کے بعد تمام شرکا میں نیاز تقسیم کی گئی اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ کوٹ شریف پیر سید اشفاق محی الدین شاہ کا کہنا تھا کہ اولیا کرام کی تعلیمات سے ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں ۔ عرس میں ملک اور بیرون ممالک سے عقیدت مند شریک ہو کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں عرس کے تینوں دنوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں