ڈکیتی،چوری کی67وارداتیں،شہری بھاری نقدی و قیمتی سامان سے محروم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام، آج پھر مزید 67وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں نے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان موبائل فونز چھین لئے،متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ سمیت 3افراد کو اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن ایگزیکٹو کے رہائشی حقنواز کی بیٹی ، نشاط آباد کے علاقہ7ج ب کے صہیب کے بہنوئی اور بٹالہ کالونی کے علاقہ احمد نگر کے رہائشی ریحان کا بھائی احتشام کو نامعلوم افراد نے گھر سے بازار جاتے ہوئے اغوا کر لیا۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال موڑ پر اشرف سے80ہزار وفون، راجباہ روڈ پر وقاص سے جھپٹا مار کر فون، نعمت آباد کے عرفان سے 10ہزار و فون، پنوں چوک غلام محمد آباد کے قریب شوکت علی سے80ہزار و فون، انصاری کالونی کے محسن علی سے نقدی و فون، پیپلز کالونی نمبر1کے اجمل سے جھپٹا مار کر فون، خضرا مسجد پر علی رضا سے لیپ ٹاپ، نقدی وفون چھین لیا، سلیمی چوک نجی بنک کے سی سی ٹی وی کیمرے اتار لئے گئے’ عبداللہ گارڈن کے عبدالرزاق کے گھر سے20تولے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری، گلستان کالونی کے قریب جاوید احمد سے 4ہزار وفون، مریم ولاز کے قریب سردار محمد سے جھپٹا مار کر فون، 64ج ب کے ذیشان سے نقدی وفون چھین لیا، 251ج ب کے ارشاد سے 10ہزار وفون، 189ر۔ب کے عابد سے جھپٹا مار کر فون، 237ر۔ب کے مظہر اقبال سے موٹر سائیکل وفون، 57ج ب کے بوٹا سے 48ہزار وفون چھین لیا، 31ج ب کے صغیر حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان چوری، روشن والا بائی پاس کے قریب محمد آصف سے90ہزار وفون، 236ر۔ب کے مبین سے 33ہزار وفون، سلمیٰ ٹائون کے طاہر بلال سے 1لاکھ روپے وفون، سرفراز کالونی کے عبدالمعیز سے 20ہزار وفون، 230ر۔ب کے قاری منور سے پرس چھین لیا، عید گاہ روڈ پر ندیم سے اڑھائی لاکھ، المدینہ ہوٹل کے باہر ندیم سے9ہزار وفون، اسدٹائون کے ندیم عباس سے36ہزار وفون، 101گ ب کے ارشد کی حویلی سے 3بکرے چوری، 21گ ب کے اکرام اللہ کی ڈھاری سے لاکھوں کے مویشی، 61گ ب کے رانا آصف کی دکان سے انورٹرز، سولر پلیٹس چوری، 55گ ب کے اویس سے نقدی وفون، 653گ ب کے یٰسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 32گ ب کے عدنان سے20ہزار وفون، 283گ ب کے احمد علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 565گ ب کے شفقت علی کی حویلی سے مویشی چوری، 229ر۔ب کے طلحہ سے5ہزار وفون، 141گ ب کے عثمان کے ڈیرہ سے سامان چوری، سٹی سمندری کے عمران کی دکان کا صفایا کر دیا، 446گ ب کے مشتاق سے نقدی وفون، 615گ ب کے شاہد سے نقدی وفون، چکیانوالہ کے یوسف کی حویلی سے مویشی، پنڈی شیخ موسیٰ کے لیاقت علی سے موٹر سائیکل نقدی وفون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں کچہری بازار سے وقاص احمد، ضلع کچہری سے صبور لیاقت، سنت پورہ کے شاہد حمید، مراد آباد کے غلام شبیر، ارشد ٹائون کے فریاد علی، ڈی گرائونڈ سے زین، سلیمی چوک سے آصف،225ر۔ب کے نور احمد،133گ ب کے عبدالغفور، غوثیہ آباد کے احسان نور، غازی آباد کے اسلم، غلہ منڈی سے عرفان سہیل، 67ج ب کے ارشد، جنرل ہسپتال سمن آباد کے عاصم،106گ ب کے علی اصغر، 61گ ب کے عبدالرشید، 378گ ب کے ےٰسین، 61ر۔ب کے عزیزالرحمن، قصبہ تاندلیانوالہ کے اکرم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں