سردار حازق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پر قاتلانہ حملہ

کمالیہ(نامہ نگار)سردار حاز ق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویش ناک ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سرکاری ہستپال ریفر، وکلا برادری کی مذمت کمالیہ میں ہائی کورٹ کے معروف وکیل سردار حازق ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی حالت میں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں حالت تشویش ناک ہونے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہسپتال کو ریفر کر دیا گیا۔واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ممتاز قانون دان عارف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے نے وکلا برادری کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں