خواجہ سرا کے وہی حقوق ہیں جو ایک مرد اور عورت کے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ویمن شیلٹر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مر دو زن اور خواجہ سراوں کیساتھ ایک دن کی صنفی مساوات پر ورکشا پ منعقد کی گئی ۔جس میں تحفظ سنٹر کی انچارج پولیس انسپکٹر میڈم گلناز،ایڈووکیٹ مس نورین امجد، شلیپا،جیکسن سونیا نے کی۔رضیہ عزیز صدر ویمن شیلٹر آرگنایزشن نے صنفی مساوات پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ خواجہ سرا کے بھی وہی حقوق ہیں جو ایک مرد اور عورت کے ہیں۔ایڈووکیٹ مس نورین امجد نے پاکستان میں عورتوں اور خواجہ سراوں کے مسائل اور انکے حل کے لیے لیگلی تجاویز دیں ۔میڈم گلناز نے تحفظ سنٹر کی مدد سے اور خواجہ سراوں کو دی جانے والی سہولتوں پر بات چیت کی۔شیلپا نے معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی شوکت جاوید نے خواجہ سراوں کی تاریخ مغلیہ دور میں انکی اہمیت انکے مسائل اور حل کی تجاویزشیئر کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں