رانا ثناء اللہ خاں نے ہمیشہ ملکی و قومی مفادات کو ترجیح دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)آرائیں اتحاد کونسل کے وفد کی رانا ثناء اﷲ خاں سے ملاقات۔ وفد میں سٹی صدر میاں ریاض شاہد’ سینئر وائس چیئرمین (سٹی) مہر محمد نعیم اور پنجاب صدر میاں بلال احمد سمیت دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔ میاں ریاض شاہد’ مہر محمد نعیم’ میاں بلال احمد نے رانا ثناء اﷲ خاں کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی ‘ پھولوں کے گلدستے دیئے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔آرائیں اتحاد کونسل کے عہدیداروں نے کہا کہ رانا ثناء اﷲ خاں کی کامیابی ان کی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان کی کامیابی پارٹی کے لیے فخر کی بات ہے۔ رانا ثناء اللہ خاں نے ہمیشہ ملکی و قومی مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی اور اپنی سیاسی بصیرت کے باعث ہر جماعت ان کی خدمات کی معترف ہے۔ امید ہے کہ وہ ملک و قوم کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کی ترقی کے لیے بھی مزید فعال کردار ادا کریں گے ۔ وفد نے نے امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار کی حمایت کا مکمل اعلان کیا اور کہا کہ ہم تن من دھن سے رانا احمد شہریار کی انتخابی مہم چلائیں گے اور انہیں کامیاب کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں