چوکی لاری اڈا پارک سے5ماہ کا بچہ اغواء

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چوکی لاری اڈا کے پارک سے نامعلوم ملزم نے جھنگ کی رہائشی خاتون کے 5ماہ کے بچے کو اغوا کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ کورٹ مراد جھنگ کی رہائشی خاتون زبیدہ منیر گھر سے جھگڑ کر رات گئے فیصل آباد آئی اور چوکی لاری اڈہ کے پارک میں اپنے بچوں کے ساتھ سو گئی اور اس دوران نامعلوم شخص اسکے 5ماہ کے بچے عثمان کو اغوا کرکے لے گیا۔ سول لائن پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مغوی بچہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں