بااثر افراد سے بھاری مالی نقصان اور جان کا خطرہ ہے،وکلاء کے ہمراہ عمیر کی پریس کانفرنس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے رہائشی عمیرنے اپنے وکلا کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسے بھاری مالی نقصان اور جانی خطرات کا سامنا ہے جبکہ پولیس اس معاملے میں مکمل طور پر چشم پوشی کر رہی ہے۔عمیر نے بتایا کہ زین سعید ولد محمد سعید، شیخ عظیم edifyگروپ ۔ جاوید اور دس نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اس کی ایک عدد قیمتی رولیکس گھڑی (مالیت ستر لاکھ روپے)،اور4عددطلائی انگوٹھیاں مالیتی 12 لا کھ اطہر نامی شخص کے ساتھ لین دین کے دوران ضبط کر لیں، حالانکہ یہ اشیا فروخت کے لیے دی گئی تھیں۔ان کے مطابق انہیں شیخ عظیم اور زین وغیرہ نے اپنے دفترسوساں روڈ بلایا گیا جہاں انہیں اطلاع دی گئی کہ سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔ جب وہ جانے لگے تو انہیں مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اور اسلحے کے زور پر سادہ کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے دبائو ڈالا گیا۔ عمیر کا کہنا تھا دھمکیوں اور دبا کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ملزمان نے فون کر کے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے باز رہنے کی دھمکیاں دیں۔ ذہنی دبا اور صدمے کے باعث انہوں نے گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم بروقت طبی امداد ملنے سے زندگی بچ گئی۔عمیر نے کہا کہ واقعہ کی تحریری درخواست تھانہ مدینہ ٹائون میں جمع کرائی گئی لیکن پولیس نے مبینہ طور پر ملزمان سے ساز باز کر کے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مقدمہ درج کر کے انصاف فراہم کیا جائے اور ان کا مالی نقصان پورا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں