الیکٹرک بسوں سے سستی سفری سہولیات ملیں گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری و امیدوار پی پی 98 آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے معیاری و جدید ٹرانسپورٹ کی عوام کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے الیکٹرک بسوں کا کارواں میانوالی، وزیرآباد اور سرگودھا اور ساہیوال سے ہوتا ہوا انشااللہ 29ستمبر کو فیصل آباد کے شہریوں تک پہنچے گا ، اس منصوبے کے تحت پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح عوام کو صرف 20روپے میں جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صرف بیس روپے کی ادائیگی سے آپ اپنے منتخب کردہ بس سٹاپ پر پہنچ سکیں گے، بے شک یہ جتنا مرضی لمبا روٹ ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اس تاریخی قدم سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو سستا، محفوظ اور معیاری سفر بھی میسر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں